کرونا کے تعلیمی اداروں پر حملے جاری، خانیوال میں سکول بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں کرونا مسلسل بڑھنے لگا
پنجاب کے شہر خانیوال کے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے متعدد طلباء اور سٹاف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد سی ای او ہیلتھ نے ضلعی انتظامیہ کو کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے سکول بند کرنے کی سفارش کر دی
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس کی ہدایت پر ماڈل سکول 14 دن کیلئے بند کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ، سکول بند کرنے کا اقدام دیگر طلباء کو کورونا وائرس سے محفظ رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ، ڈپٹی کمشنر نے پبلک مقامات اور دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کر دی
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی طرف سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،شہری احتیاط کریں
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1708 نئے مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار184 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں