باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
لاہور، 25 مارچ 2021ء:
باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ بروز جمعے کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔
اسکواڈز:
ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، دانش عزیز(سندھ)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔
ون ڈے: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، دانش عزیز (سندھ)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی(ناردرن) ، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی(سینٹرل پنجاب) ، امام الحق (بلوچستان)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، محمد وسیم جونیئر(خیبرپختونخوا) ، سرفراز احمد(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)
اسپورٹ اسٹاف:
منصور رانا (منیجر) ، مصباح الحق (ہیڈ کوچ) ، عبد المجید (فیلڈنگ کوچ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، کرنل (ر) خالد محمود (سیکیورٹی منیجر) ، ملنگ علی (مساجر) ، رضا کیچلیو (ڈیجیٹل اور میڈیا منیجر) ، ڈاکٹر ریاض احمد (ٹیم ڈاکٹر) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو کوچ) ، عثمان ہاشمی (اینالسٹ) ، وقار یونس (بولنگ کوچ) ، یاسر ملک (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) اور یونس خان (بیٹنگ کوچ) شامل ہیں۔