کرونا ابھی گیا نہیں ڈینگی بھی سر اٹھانے لگا
باغی ٹی وی : سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ24گھنٹوں میں ڈینگی کاایک کیس رپورٹ ہوگیا . گزشتہ24گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں25487 مقامات پرسرویلنس کی کارروائیاں کی گئیں. 12مقامات پرڈینگی لارواکی موجودگی کی تصدیق ہوئی،
ادھر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید37 اموات ہوئی ہیں.
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار65 نئے ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.55 فی صد رہی.








