پاکستان الرٹ ، کرونا بڑھنے لگا پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 53 ہوگئی

0
32

اسلام آباد پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق، تعداد 53 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، اسلام آباد، کراچی کے بعد لاہور میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ تفتان سے سکھر منتقل کیے گئے زائرین میں سے 13 کے طبی ٹسیٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔

اس سے قبل حکومت سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ تفتان سے منتقل کیے گئے زائرین میں سے کم از کم 13 افراد کے طبی ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘مذکورہ افراد سرحد پر قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا’۔

سکھر میں قرنطینہ کے سینٹر سے 40 زائرین کے طبی نمونے ٹیسٹ کے لیے کراچی روانہ کیے گئے تھے جس میں سے 13 نمونے مثبت ثابت ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ کیے گئے مجموعی 853 زائرین میں سے 288 کو سکھر منتقل کردیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ سکھر میں منتقل کیے گئے 288 زائرین کے سوا 20 سالار بھی ہیں۔قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کی تھی۔

وزیر صحت سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر میران یوسف نے بتایا کہ 4 میں سے تین کورونا وائرس کے مریض چند روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس وطن پہنچے تھے۔اس ضمن میں انہوں نے چوتھے مریض کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ شخص نے حالیہ چند دنوں میں بیرون ملک سفر نہیں کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے واپس آئے تھے جب کہ ایک مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 21 ہو گئی جب کہ دومریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکا سے اسلام آباد آنے والی خاتون میں گزشتہ روز کورونا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم اب زیرِ علاج خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔پمز حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ میاں بیوی کو پمز کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ خاتون کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 مریض ہیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت نے 5 محکموں کے علاوہ دیگر تمام صوبائی محکموں کے دفاتر 22 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے فیصلے کے مطابق صرف محکمہ نظم ونسق، داخلہ، صحت، خزانہ اور محکمہ ترقیات کے دفاتر کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے دفاتر بند رہیں گے۔

Leave a reply