نئی دہلی :بالآخرپتہ چل ہی گیا کہ کرونا اورکووڈ بھارت کے کس علاقے میں پیدا ہوئے ، اہم خبر،طلاعات کےمطابق بالآخراس بات کی نشاندہی ہوگئی ہےکہ کرونا اورکووڈ بھارت کے کس علاقے میں پیدا ہوئے ہیں ، اوراب ان کی صورت حال کیا ہے، کرونااورکووڈ نے دنیا میں جوتباہی مچا رکھی ہے اس کے اعدادوشمارنے دنیا کوہلاکررکھ دیا ہے ،
ذرائع کےمطابق کرونا اورکووڈ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں پیدا ہوئے ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیے گئے۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، جوڑے نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بچے کا نام ’کورونا‘ جبکہ دوسرے کا نام ’کووڈ‘ رکھا۔جوڑے نے میڈیا سے کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بچوں کا نام کورونا اور کووڈ اس لیے رکھا تاکہ انہیں اپنی پوری زندگی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بچوں کی پیدائش کے وقت اٹھائی مشکلات یاد رہیں۔
27 سالہ پریتی نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کا نام ’کووڈ‘ اور بیٹی کا نام ’کورونا‘ رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا بھلے ہی ایک جان لیوا اور خطرناک وائرس ہے تاہم اس وبا نے لوگوں کو صفائی ستھرائی اور دیگر اچھی عادات کی جانب متوجہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے بچوں کا نام کووڈ اور کورونا رکھا۔کووڈ اور کورونا کی والدہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر بچوں کی پیدائش کے دن کو یادگار بنانا چاہتے تھے اس لیے یہ نام رکھنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والی ایک بچی کا نام بھی اس کے والدین نے ’کورونا‘ رکھ دیا تھا۔اس بچی کی پیدائش اس ہی دن ہوئی تھی جس دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں ’جنتا کرفیو‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت میں اب تک 2 ہزار 69 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 53 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔








