کرونا بڑھ رہا ہے، بخار ہے تو عدالت کیوں پیش ہوئے؟ عدالت کا وکیل کو بڑا حکم

0
44
islamabad high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرزکی ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں کورونا کا تذکرہ سامنے آیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آج مجھے بخار ہے لیکن پھر بھی میں پیش ہوا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہوئے ہیں؟ عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں دیگر لوگوں سے دور رہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکے دن ہیں اور اب تو دوبارہ سے بڑھ رہا ہے، کیا آپ نے بخار ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے ،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 566 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی ہے.

Leave a reply