مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت، پسرور روڈ پر حادثہ 4زخمی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں...

آخر کب۔۔؟ تحریر :عائشہ اسحاق

اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی وحشت...

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

کراچی کی دونوں بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز پر 36...

کورونا بیماری کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سے لگی ،ادریس البا

برطانوی اداکار ادریس البا کے مطابق انہیں کورونا بیماری کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے لگی

باغی ٹی وی :برطانوی اداکار ادریس البا کے مطابق انہیں کورونا بیماری کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو سے لگی سنتالیس برس کے ادریس البا نے دو روز پہلے ویڈیو شیئر کی تھی جسمیں انہوں نےاپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی

اب ادریس البا نے بتایا کہ 4 مارچ کو انہوں نے ویمبلے میں چیئریٹی ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو بھی موجود تھیں

ادریس البا نے کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر بھی اسی روز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی

ادریس البا کی اہلیہ سبرینا اپنے شوہر ہی کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اب ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایاگیاہے

خیال رہے ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا اس سے قبل ہالی وڈ کی اسٹار جوڑی ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں انہیں آسٹریلیا کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے اب انہوں نے گھر میں قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے

ہالی وڈ اداکارہ اولگا کریلنکو میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ہالی وڈ اداکار ادریس البا میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے