جمعہ،ہفتہ اوراتوارکواسلام آباد میں کیا کچھ نہیں ہوسکےگا،اہم خبرسے ہرکوئی حیران

0
51

اسلام آباد :جمعہ،ہفتہ اوراتوارکواسلام آباد میں کیا کچھ نہیں ہوسکےگا،اہم خبرسے ہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث انتظامیہ نے تین سب سیکٹرز کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

ذرائع کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1, I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے۔

 

 

اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کہتے ہیں کہ کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکوں کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھا جاۓ گا،تمام تہواروں اور اجتماعات کو جاری کردہ این او سی واپس لے لئے گئے ہیں ،

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھلے مقامات پر تین سو افراد کے اجتماع پر صرف دو گھنٹے کے لیے اجازت ہو گی،

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملہ سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائ کی جاۓ گی

Leave a reply