کرونا وائرس بینکوں میں بھی پھیلنےلگا، پاکستان میں بینک الفلاح کی برانچوں میں کرونا کے 24 کیسزآگئے
لاہور:کرونا وائرس بینکوں میں بھی پھیلنےلگا، پاکستان میں بینک الفلاح کی برانچوں میں کرونا کے 24 کیسزآگئے،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس اب کاروباری اداروں میں بھی پھیلنےلگا،ادھراطلاعات کےمطابق بینک الفلاح کے پاکستان بھر کی برانچوں میں 24 کیسز سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کےمطابق بینک الفلاح کی لاہور میں واقع برانچز میں 17 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،ادھرسندھ اوربلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں بینک الفلاح کے پانچ کیس جبکہ کوئٹہ میں واقع برانچ سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔
کرونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اورآخری اطلاعات تک پاکستان میں کورونا وائرس سے آج ایک اور ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1062 ہوگئی ہے۔