دنیا لُٹّی گئی :کرونا وائرس کی تباہیاں جاری: دنیا بھر میں 10 لاکھ 75 ہزار 588 افراد ہلاک

0
40

اسلام آباد : عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث ہر منٹ دنیا بھر میں 10 لاکھ 75 ہزار 588 افراد ہلاک جبکہ 3 کروڑ 73 لاکھ 54 ہزار 63 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ80 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 81 لاکھ 84 ہزار 314 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 79 لاکھ603 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 18 ہزار746 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 69 لاکھ 97 ہزار682 افراد متاثر، 1لاکھ 7ہزار 568 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 57 ہزار 190 اور اموات 1لاکھ 49 ہزار 692 تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 12 لاکھ85 ہزار084افراد متاثر، اموات22ہزار454، پیرو میں8 لاکھ 43ہزار 355 متاثر، اموات 33 ہزار158، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 88ہزار 352افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 17ہزار547، کولمبیا میں 8 لاکھ 94 ہزار 300 افراد متاثر، اموات کی تعداد 27 ہزار495 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز میں اضافے کے بعد عمان میں نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ سپریم کمیٹی نے آج رات سے شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے اور یہ پابندی 24 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 جبکہ 6,558 مریض انتقال کر گئے۔

Leave a reply