کرونا کیسز میں کمی، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ

0
39

سندھ سرکار نے کرونا کیسز میں کمی کے بعد صوبے بھر میں سیکنڈری کلاسز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا.

اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھٹی سےآٹھویں کلاسز کل سے50فیصدحاضری کیساتھ کھول دی جائیں گی۔

سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صورتحال میں مزید بہتری پر پرائمری کلاسز21جون سےشروع کردی جائےگی، کلاسز کےآغاز کیلئے اسکول عملےکا ویکسی نیشن لگوانا لازمی ہوگا۔

Leave a reply