بیجنگ:چین میں کرونا نے پھرحملے تیزکردیئے،صورتحال خطرناک ہونا شروع ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق کرونا نے دنیا بھرمیں پھربے چینی پیدا کردی ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ کرونا وائرس بڑی تیزی سے چین میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے،
ادھر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی ممالک کے شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ،
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اپنے ملک میں سختیاں بڑھادی ہیں اور کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وائرس سے بری طرح متاثرہ ملک برطانیہ، بیلجیئم اور فلپائن کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس کے علاوہ چین نے امریکا، فرانس اور جرمنی کے شہریوں سے چین آمد پر صحت سے متعلق اضافی ٹیسٹ کے نتائج دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چین نے برطانیہ سے آنے والے ایسے غیر چینی شہریوں کے بھی ملک میں داخلے کو عارضی معطل کردیا ہے جن کے پاس چین میں رہائش کا اجازت نامہ موجود ہے جب کہ فلپائن اور بیلجیئم میں موجود چینی سفارتخانوں کی جانب سے بھی ان کے شہریوں کے چین میں داخلے کو روکنے کے لیے اسی طرح کا بیان جاری کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے غیر چینی باشندوں کے چین آنے پر پابندی کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد لگنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد سے بیلجیئم اور یورپ میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ فلپائن کا دوسرا نمبر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 نومبر سے امریکا، فرانس، جرمنی اور تھائی لینڈ سے چین آنے والے افراد کو لازمی طور پر اینٹی باڈیز اور دیگر ٹیسٹ کے نتائج دکھانا ہوں گے جب کہ یہ نتائج بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل کے ہونا ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ اگر کسی مسافر کو بذریعہ چین کسی ملک کا سفر کرنا ہے تو اس کے لیے بھی ٹرانزٹ ملک میں یہ ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور اس کے نتائج دکھانا ہوں گے۔
دوسری طرف پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جس کی وجہ سے حکومت اگلے چند دنوں تک بڑے فیصلے لینے کا سوچ رہی ہے