کرونا گیا ہی نہیں تو واپس کہاں سے آ گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کورونا واپس آگیا ہے، پہلا کیس آنے پر اسکول بند کیے، کاروبار آہستہ آہستہ بند کیے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ پہلے سے بڑھا دی ہے،ہم سب کی بہتری اس میں ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،ہم سمجھتے ہیں کورونا گیا ہی نہیں، ہم سب نے کورونا سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی، سندھ میں کورونا کے 75سے 80فیصد مفت ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،کورونا کا علاج آنے تک ہم سب نے احتیاط کرنی ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کورونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اسے قرنطینہ کیا جائے، کراچی میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، پیپلزپارٹی کا کام نفرتیں پھیلانا نہیں وزیراعظم نے سندھ کا کوئی دورہ نہیں کیا،سندھ کا چکرہی لگا لیتے،وزیراعظم پورے ملک کے ہیں،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، وفد میں ایم پی سی ایل ایم ڈی فہیم حیدر، جی ایم برگیڈیئر عبیدالرحمان، جی ایم طفیل کھوسو شامل تھے، اجلاس میں مشیر قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی مصدق شریک تھے

ایم پی سی ایل نے حکومت سے درخواست کی کہ انکو سکھر اور سجاول میں ایکسپلوریشن کیلئے این او سی چاہئے،وزیراعلیٰ سندھ نے مشیر قانون کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی اسٹڈی مکمل کرکے این او سی جاری کی جائے، ایس ای پی اے سے این او سی کے اجراء کے بعد ہی ڈرنلنگ کا کام ہوسکتا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم پی سی ایل کے جامشورو میں کام کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، مقامی افراد کو روزگار کے مواقع دینے کو ترجیح دی جائے، پی ایم سی ایل کے کام سے علاقے میں ترقی ہوگی،

Leave a reply