قطری سفیر کا کورونا حفاظتی سامان کا عطیہ ، پاکستان اور قطر کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرےگا.،شہریار آفریدی
قطری سفیر کا کورونا حفاظتی سامان کا عطیہ ، پاکستان اور قطر کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا.،شہریار آفریدی
باغی ٹی وی : مہاجرین کوکرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سفیر ریاست قطر شیخ سعود نے شہریار آفریدی کو طبی سامان کا عطیہ پیش کیا ہے امداد میں این 95 ماسک ، دوائیں ، نبض آکسیمٹرز اور دیگرطبی سامان کی کھیپ شامل ہے
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اس امداد سے افغان مہاجرین کو وبائی امراض کے خلاف جنگ میں بہت مدد ملے گی: پاکستان وزیرِ اعظم عمران خان کا ویژن اپنانے کی وجہ سے اس بیماری سے نمٹنے میں کامیاب رہا ہے: قطری سفیر کا پرجوش انداز پاکستان اور قطر کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا.
ہندوستان میں ہندوتوا کی حکومت بڑے پیمانے پر بزرو طاقت ہندو بنانے کے لئے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے:.کشمیر میں مسلمان نسل کشی کے شیطانی منصوبے کے تحت ہندتوا حکمران مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں.کشمیری مسلمانوں کو قید کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ زیادتی جاری ہے: