چین میں کرونا کے بعد ایک اور مہلک وائرس نے تباہی مچانا شروع کردی

0
36

کرونا کے بعد ایک اور مہلک وائرس نے تباہی مچانا شروع کردی

باغی ٹی وی :ساوتھ ایشین وائر کے حوالے سے خبر ہے کہ چین میں وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ قاتل کورونا وائرس کے بعد ، ایک اور مہلک ہانٹا وائرس منظر عام پر آگیا ہے۔چین کے صوبہ ینان میں ہانٹاوائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ شخص صوبہ شینڈونگ سے کام سے چارٹرڈ بس کے ذریعے واپس جاتے جاتے ہوئے فوت ہوگیا۔بس میں سوار 32 دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی مثبت پایاگیا۔دیکھا گیا ہے کہ چوہوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد اس وائرس کا شکارہوتے ہیں۔چوہے ہانٹا وائرس کے کیریئر ہیں۔ہانٹا وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار ، سر درد ، پٹھوں میں درد ، پیٹ میں درد ، چکر آنا ، سردی اور پیٹ کی دردشامل ہیں۔

Leave a reply