جہاں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت متعدد اداروں کو بند کر دیا ہے وہیں جان لیوا وائرس کی وجہ سے نبی قریشی نے بھی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی

باغی ٹی وی :گذشتہ سال نومبر میں پاکستان کے نامور ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی میرزا نے اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں سال 2020 میں دو فلموں پر قائداعظم زندہ باد اور فیٹ مین پر کام کریں گے قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں اور یہ فلم مکمل ہو چکی ہے جبکہ فیٹ میں اداکار احمد بٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں


فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بڑھتے خوف کے باعث فلم فیٹ مین کی شوٹںگ جاری نہیں رکھ سکیں گے

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے خوف پھیلا ہوا ہے اسے مدنظر رکھتے ہوئے فلم والا پکچرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی فلم فیٹ مین کی شوٹنگ ملتوی کررہے ہیں ہم اپنی کاسٹ اور باقی ٹیم کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اس وقت ہم سب کو ایک محفوظ دنیا کی دعا کرنی چاہیے

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237 ہوگئی ہے

Shares: