کورونا کے باعث پاکستانی فلم انتظار کی نمائش مؤخر
جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ پہلے ہالی وڈ کی مشہور فلمیں جیمز بونڈ سیریز کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے اس کے بعد فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 اور کئی ہالی وڈ فلموں کی ریلیز منسوخ کر دی گئی تھی تاہم اب پاکستان میں کرونا کے پیش نظر پاکستانی فلم انتظار کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے
باغی ٹی وی : جان لیوا کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لوگ اس کے خو ف و ہراس میں مبتلا ہے کئی ملکوں نے اپنے عوامی مقامات اجتماعات کھیلوں کی سرگرمیاں ٹرانسپورٹس اور شوبز سرگرمیاں اور سینماؤں کو بند کر دیا ہے یہاں تک کہ بعد ملکوں نے اپنی ائیر لایئنز بھی بند کر دی ہیں اور مختلف ممالک نے سیاحوں کے یزے معطل کر دیئے ہیں
پاکستان میں کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے سینماز شوبز سرگرمیاں اور عوامی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں اسی وجہ سے اداکارہ سکینہ سموں کی پروڈکشن اور ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم انتظار ‘‘ کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے
پوری دنیا کو متاثر کرنےو الے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومت پاکستان نے کئی اہم اقدامات کئے ہیں جس کے مطابق سینما گھر اور تھیٹر بھی بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس فلم کی نمائش ملتوی کردی ہے سکینہ سموں نے یہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے 20 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی پرموشن بھی جاری تھی
فلم کی کاسٹ میں ثمینہ احمد،کیف غزنوی، رضا علی عابد،عدنان جعفر اور خالد احمد شامل ہیں فلم کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے جبکہ میوزک درویش نے بنایا ہے فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی پسند کیا گیا اس سلسلہ میں ابھی تک سکینہ سموں کا بیان سامنے نہیں آیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر اور حکومتی فیصلے کی وجہ سے ڈرامہ سیریل عہد وفا کی نمائش بھی سینماؤں میں منسوخ کر دی گئی تھی اور کراچی میں ہونے والا فیشن ویک 2020 اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی مؤخر کر دیں گئیں ہیں علاوہ ازیں فنکاروں نے اندرون و بیرون ممالک کنسرٹز اور میوزیکل شوز بھی منسوخ کر دیئے ہیں جس سے فنکاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان ہوئے ہیں
شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام