کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیراس وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں احسن خان

0
109

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کا دنیا بھر میں تباہی مچانے والے جان لیوا کورونا وائرس کے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر کہنا ہے کہ سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کر چکے ہیں ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

باغی ٹی وی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خوف اورکورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظرکی وجہ سے ہالی وڈ کی فلموں کی ریلیز اور شوٹنگ منسوخ کرنے کا ساتھ ساتھ سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش میں بھی کمی کی گئی ہے

جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف فلموں کی نمائش کو منسوخ کیا گیا ہے بلکہ کئی ممالک میں اسکولز و یونیورسٹیز کو بھی بند کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چند ممالک میں عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور بھارت میں بھی بالی وڈ کے آسکر ایوارڈ کا درجہ رکھنے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کے ویزے بھی معطل کر دیئے ہیں

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے بھی اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے عمرے پر عارضی پابندی عائد کی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو 10 منٹ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں کئی ممالک میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور چند ایک ممالک نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ائیر لایئنز بھی بند کر دی ہیں

تاہم پاکستان میں کورونا کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات جاری ہیں لیکن باقی ساری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں جس پر اداکار احسن خان نے کہا کہ سوائے ہمارے دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس ایمرجنسی کا اعلان کر چکے ہیں ہمیں بھی کچھ اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے
https://www.instagram.com/p/B9oJWVAnxUC/?igshid=qpbtpt4g4yth
اداکار نے پاکستان عوامی اجتماعات اور تعلیمی اداروں کو فی الحال بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کورونا کے خلاف قومی محاذ بنائے بغیر اس وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں ہے

واضح رہے کہ جان لیوا کرونا وائرس 123 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا ہے کورونا وائرس سےدنیا بھرمیں ہونے والی اموات 4 ہزار635 ہوگئیں ہیں جبکہ دنیا بھرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے

کرونا 123 ممالک میں پھیل گیا،دنیا بھرمیں ابتک کتنی اموات ہو چکیں؟

Leave a reply