کرونا کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ مودی سرکار نے ایسا کیا قدم اٹھایا کہ ڈاکٹر پھٹ پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے بھارت میں کرونا نے تباہی مچا دی ہے
کرونا کے خلاف جنگ میں طبی عملہ فرنٹ پر ہے، دنیا بھر میں طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار نے طبی عملے کی تنخواہیں روک لی ہیں جس پر ڈاکٹروں نے احتجاج کیا ہے
دہلی کے ڈاکٹروں نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تین ماہ کی تنخواہ نہیں ملی، مشکل وقت میں کام کر رہے ہیں، ہمیں تنخواہ دی جائے .
بھارت میں طبی عملے میں بھی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے
دہلی کے علاقے جہانگیر پور میں واقع جگجیون رام ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہو چکی ہے جن میں 11 ڈاکٹر شامل ہیں، ہسپتال کے مزید 19 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، دو روز قبل تک ہسپتال کے طبی عملے میں مریضوں کی تعداد 40 تھی جو اب 59 تک پہنچ چکی ہے.
شمالی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے وہ ہسپتال میں رہیں گے باقی طبی عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں خود کو قرنطینہ کر لیں
دوسری جانب روہنی میں واقع امبیڈکر ہسپتال کے 32 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، ان میں ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ کچھ دن پہلے اس ہسپتال میں کورونا متاثرہ ایک عورت آئی تھی۔ اس نے اپنی بیماری کو چھپایا تھا اور بعد میں اسپتال میں ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ کرونا کی مریضہ ایک عورت سے ہی 32 طبی اہلکاروں میں کرونا وائرس پھیلا
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی
بھارت میں 111 پرائیویٹ اور 315 سرکاری لیبارٹریاں کرونا کے ٹسیٹ کر رہی ہیں اور یکم مئی کو 74500 ٹیسٹ ہوئے تھے، بھارت میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد لیبارٹریوں کی تعداد 100 تھی جنہیں بڑھا دیا گیا ہے اس وقت کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے ڈی بی ٹی، آئی سی ایم آر، آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر، ڈی ایس ٹی، ڈی آر ڈی او اور مختلف میڈیکل کالج اور پرائیویٹ سیکٹر کے انسٹی ٹیوٹ بھی کرونا کے ٹسیٹ کر رہے ہیں
واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔
بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔