مزید دیکھیں

مقبول

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

کرونا کے روزانہ کتنے مریض داخل ہو رہے ہیں ، صدر پی ایم اے نے بتا دیا

کرونا آئیسولیشن وارڈ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ اس وارڈ میں روزانہ 4 سے 5 نئے مریض داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی ہمارے پاس 38 مریض داخل ہیں جن میں سے 11کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس بیماری کے ابتدائی ایام میں داخل ہو جاتے ہیں ان کے ٹھیک ہونے کے چانسز بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ جیسا کہ آج صرف ایک دن میں کرونا وارڈ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا سے 9 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج کئے گئے ہیں اور یہ تمام مریض وہ تھے جو بیماری کی شروعات میں ہی داخل ہو گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ مریضوں کا گھر پر علاج کرواتے رہتے ہیں اور جب ان کی حالت سیریس ہوتی ہے تو داخلے کیلئے آتے ہیں ایسے حالات میں مریض کا بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاج معالجہ سے بھی بڑھ کر کرونا کی بیماری کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔ جو صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی روکا جا سکتا ہے۔ عوام الناس کو چاہیے کہ جب گھر سے نکلیں ماسک پہنیں‘ سماجی فاصلہ رکھیں‘ رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔