وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے-
باغی ٹی وی :سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
Rapid build up starting to take place in covid patients hospital inflow, as well as patients in critical care. This indian variant has caused devastation in countries in the region. Please follow sop's and get vaccinated as soon as possible. Do not risk your own & others lives.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 15, 2021
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں کوروناکے 2 ہزار545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ 14 جولائی کو 48 ہزار 910 ٹیسٹ کیے گئے اور وبا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے ہیں۔