کرونا کے وار سے جاپان سنبھلنے لگا

0
32

کرونا کے وار سے جاپان سنبھلنے لگا
باغی ٹی وی : جاپان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ کردہ ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔انٹرنیشنل خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا اعلان وزیراعظم شنزو ابی نے کیا ہے۔ انہوں نے یہ اقدام کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد اٹھایا ہے۔

کرونا کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی شہریوں کو کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے یہ اعلان حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کردہ خصوصی پینل کی جانب سے ملنے والی اجازت کے بعد کیا ہے.جاپان کے وزیراعظم شنزو ابی نے اعلان کے ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے خاتمے کا مقصد ہرگز یہ نہیں ہے کہ مہلک وبا کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کووڈ 19 کی ویکسین تیار نہیں ہوتی اور اس کے علاج کی دوا دریافت نہیں کرلی جاتی اس وقت تک تمام احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کرنا ہوگا اور بداحتیاطی کسی بھی لحاظ سے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں 16 ہزار 600 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 850 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔لاک ڈاؤن سے قبل جاپان کی معیشت دنیا کی تیسری بڑی معیشت تھی لیکن عائد کردہ بندشوں کے سبب اس وقت وہ کساد بازاری (recession) کا شکار ہوچکی ہے

Leave a reply