جان لیوا کورونا وائرس تقریباً دو سو ممالک میں پھیل چکا ہے اور ہر طرف خو ف و ہراس کی فضا قائم ہے بھارت میں بھی یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے حکومت نے اس وبا کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے لوگوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر رکھی ہے

باغی ٹی وی : جان لیوا کورونا وائرس تقریباً دو سو ممالک میں پھیل چکا ہے بھارت میں بھی یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے حکومت نے اس وبا کی احتیاطی تدابیر لے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے لوگوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر رکھی ہے بھارت میں جہاں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں میں شدید خو ف و ہراس کی فضا قائم ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرسوشل میڈیا ایکٹویسٹ مصنف اور کالم نگار زینب سکندر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت میں کس قدر خوف کی فضا قائم ہے


ویڈیو کے کیپشن میں زینب سکندر نے لکھا کہ بھارت کے شہر بلند شہر میں ایک روی شنکر نامی ہندو آدمی کی موت ہوئی کووڈ 19 کے ڈر سے اس کا کوئی رشتہ دار اس کی ڈیڈ باڈی اٹھانے نہیں آیا اس کے مسلمان ہمسائیوں نے اس کی ڈیڈ باڈی اٹھائی اور اس کے مذہب کے مطابق رام رام ستے ہے کہتے ہوئے ہندو عقائد کے مطابق اس کی آخری رسومات اد اکیں

Shares: