پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئے
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 38 ہزار 903، سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 932، اسلام آباد میں 5 ہزار 329 جبکہ آزاد کشمیر میں 396 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کی مجموعی تعداد پاکستان میں 1 لاکھ 3 ہزار 671 ہوگئی ہے اور 2 ہزار 67 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچ چکے ہیں اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔