مزید دیکھیں

مقبول

کرونا کا پولیس پر بھی وار،سندھ پولیس میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انسپکٹر یاسین گجرکا کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا ہے،یاسین گجرانویسٹی گیشن ساوَتھ میں خدمات انجام دے رہے ہیں، کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے

ترجمان کے مطابق انسپکٹر کوبخاراور نزلہ زکام ہونے پرانڈس اسپتال میں داخل کیاگیا،انسپکٹر کے اہلخانہ اورساتھ کام کرنے والوں کو مانیٹر کیا جارہاہے، ان کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے.آئی جی سندھ نے شعبہ ویلفیئر کومتاثرہ افسر کے  علاج کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے.

واضح رہے کہ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، سندھ میں کرونا وائرس کے 440 مریض ہیں، آج لاڑکانہ میں بھی کچھ مریض سامنے آئے ہیں، حیدر آباد، کراچی اور سکھر میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے،

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan