کرونا کا دوسرا سال،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،حکام کے مطابق کرونا وائرس کا دوسرا سال پہلے سے زیادہ سخت ہوسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کے آغاز کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کے زیر قیادت سائنس دانوں کی عالمی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی جو کورونا کے پھیلاو کی اصل کی تحقیقات کی جائیں گی، ٹیم شہرمیں ایک مہینہ قیام کرے گی،جس میں 2ہفتوں کا قرنطینہ بھی شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے عہدیدار مائیک ریان نے سوشل میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران پیش گوئی کی ہے کہ کرونا وائرس کا دوسرا سال پہلے سے زیادہ سخت ہوسکتا ہے،کورونا کا دوسراسال مشکل ترین ہوسکتا ہے کیونکہ گذشتہ ہفتے تقریبا پانچ ملین نئے کیس سامنے آئے، کرسمس اورنئےسال کی چھٹیوں کے بعد ، کچھ ممالک میں صورتحال بہتر ہونے کی بجائے زیادہ خراب ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9کروڑ 21 لاکھ75 ہزار588 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 19 لاکھ 86ہزار842 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں .

پاکستان میں بھی کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.

Shares: