منشا بم کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی خوشخبری

0
27

منشا بم کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا مبینہ بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کی 90روز نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

عدالت نے ڈی آئی جی اور ڈی سی لاہور کو نوٹسز جاری کردئیے ،جسٹس اسجد جاوید گھرال کے روبرو فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے

درخواست گزار نے کہا کہ ڈی سی لاہور نے نقص امن کے الزام کے تحت منشا بم کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،درخواستگزار کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، ڈی سی لاہور نے موقف سنے بغیر 90 روز کیلئے نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ منشا بم کی 90 روز کیلئے نظر بندی کا حکم غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے،

واضح رہے کہ 4 نومبر کو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشاء بم کے 4 بیٹے گرفتارجبکہ منشاء بم فرار ہو گئے تھے،

ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ عامر منشاء، عاصم منشاء، طارق منشاء اور فیصل منشاء کو گرفتار کر لیا گیا، چاروں ملزمان حوالات میں بند ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ، آٹو میٹک گنز اور پسٹلز برآمد ہوئے ہیں

ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق منشاء بم قبضہ مافیا پر قبضے، بھتہ، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے 77 مقدمات درج ہیں،منشاء بم قبضہ مافیا کے بیٹوں پر مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان آج تک گرفتار نہ ہو سکے ،ملزمان کےخلاف شہر بھر سے شریف شہریوں کو ڈرانے دھمکانے اور قبضے کرنے کی کوششوں کی شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں،

Leave a reply