کورونا کے باعث سماعت جلد نہیں کرسکتے،عدالت
کورونا کے باعث سماعت جلد نہیں کرسکتے،عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ منصور احمد عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ا سپورٹس بورڈ کی تقرری میں نظر انداز کیا گیا،جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے سوال کیا کہ اصل مسئلہ اب کیا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی پوسٹ کی تقرری میں بطور امیدوار شامل نہیں کیا، عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک درخواست پر تحریری جواب جمع کروایا جائے ،کورونا کے باعث سماعت جلد نہیں کرسکتے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت مئی تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دیا تھا، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے