کرونا خدا حافظ ، برطانیہ میں فٹبال کے بعد ٹینس کی رونقیں بھی بحال کرنے کی تیاریاں

باغی ٹی وی :پاکستان میں کرونا جہاں زندگی کو متاثر کر کے رکھا ہوا ہے وہاں برطانیہ میں فٹبال کے بعد ٹینس کی بھی رونقیں بحال ہونے کو ہیں۔ 23 جون سے چھ روزہ چیرٹی ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔ سات ماہ سے انجری کا شکار اینڈی مرے بھی اِن ایکشن ہوں گے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی انگلش ٹینس کورٹس بھی آباد ہونے لگے ہیں۔ چھ روزہ چیرٹی ٹورنامنٹ 23 جون سے شروع ہو گا۔

اس میں سات ماہ سے انجری کا شکار سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے بھی کم بیک کریں گے۔ انگلش ٹینس سٹار کا میچ منگل کو شیڈول ہے۔اس ایونٹ کا مقصد ٹینس سرگرمیوں کا آغاز کرنا، وبائی وائرس کا شکار ہونے والی کی امداد اور آئندہ میچز کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
ادھر کرونا کا زور ٹوٹنے لگا دبئی میں‌بھی 7 جولائی سے سیاح با آسانی دبئی میں داخل ہو سکیں گے اور جن کے پاس مقامی رہائشی ویزہ ہے وہ 23 جون سے دبئی جا سکیں گے۔

دبئی آنے والے سیاحوں کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ سیاحوں اور مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔

دبئی حکام کے مطابق دبئی آنے والے مسافروں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور مسافر میں کورونا کی علامات نظر آنے پر ائر لائنز انہیں نیچے اتار سکتی ہیں۔اس سے قبل دوران سفر مسافروں کی حفاظت کے لیے دبئی ایرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی تھیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس سے پہلے سعودی عرب نے اپنی سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر بحال کیا تھا . ان ممالک میں‌کرونا کازور ٹوٹ‌ رہا ہے . جبکہ پاکستان اور بھارت میں اس زور پہلے سے بھی زیادہ ہے

دبئی میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

Shares: