کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہرڈپٹی کمشنرکورنگی عرفان سلام میروانی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کے تین یونین کونسل شامل ہیں، کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8، بھٹائ کالونی یونین کونسل 10 اورناصرکالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے شامل ہیں.
ماڈل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اورماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریازمیں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی، ہاٹ اسپاٹ ایریازمیں ایس او پیزپرسختی عملدرآمد کروایا جائے گا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائ سے 26 جولائ کی شام تک نافذالعمل رہے گا.