کرونا کی چوتھی لہرپھیلی توسمارٹ لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، عثمان بزدار

0
41

کرونا کی چوتھی لہرکے خدشات بڑھنے لگ گئے ہیں، کرونا کی چوتھی لہرکوخطرناک قراردیا جا رہا ہے، اگر کرونا دوبارہ سے پھیلتا ہے تو اس کے نتائج خظرناک حد تک ہونگے، کرونا کی وجہ سے کاروباری حالات بہت متاثر ہوچکے ہیں، بتسے لوگوں سے روزگار چھینے جا چکے ہیں، بہت سی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے، اس سسلسے میں عوام کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، احتیاط کرنے سے ہی اس وبائی مرض سے بچا جا سکتا ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کرونا کی چوتھی لہرسے بچنے کے لیےعوام کو تنبیہ کرنا شروع کردیا ہے، آج کی گئی احتیاط ہمیں چوتھی لہرسے محفوظ رکھ سکتی ہے، بے احتیاطی اورایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے سے کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے، خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا توایک بارپھرسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کواحتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقراررکھیں۔

Leave a reply