کرونا کی ہولناکیاں تیز تر، پاکستان میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2632 افراد جاں بحق

0
50

کرونا کی ہولناکیاں تیز تر، پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2632 افراد جاں بحق

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: کورونا وائرس سے مزید 81 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی۔ اب تک مرض سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230ہو گئی۔ پنجاب میں 52691، سندھ میں 51518، خیبر پختونخوا 17450 اور بلوچستان میں 8028 مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 7934 ، گلگت بلتستان 1095، آزادکشمیر میں 604 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا، ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2632 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں 29546 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 51735 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے سبب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رضا کاروں کے ذریعے ایس او پیز پر عمل کرائیں گے، ایس او پیز پر انتظامیہ، ٹائیگرفورس عملدرآمد کرائے گی، اب ہمیں سختی کرنی ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، اگرکنسٹریکشن سائٹ پرلوگ احتیاط نہیں کریں گے توبند ہوجائے گی۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 52 ہزار 601 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 969 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 51 ہزار 518 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 816 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 450 ہو چکی ہے جبکہ اموات 661 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 8 ہزار 28 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 83 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 ہزار 934 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 75 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 95 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 604 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 12 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Leave a reply