ممبئی :بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے کورونا وائرس سے متعلق پابندی کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ ان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے
باغی ٹی وی : شاہد کپور اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ جم میں ایکسرسائز کرنے کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جارہی ہے۔ ھارتی شہر ممبئی میں جم اور مالز پر پابندی عائد ہے لیکن ممبئی کے ایک جم میں شاہد کپور اور ان کی اہلیہ نے ایکسرسائز کی
جم کرتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر آگئیں بھارتی میڈیا کے مطابق جم کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ غلطی جم انتظامیہ کی ہے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے جمز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ساتھ ہی ان کے لائسنس بھی منسوخ کردیئے جائیں گے
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام مارکیٹیں شاپنگ مالز تمام عوامی اور تفریحی مقامات شوبز کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے