کرونا کو عوام سنجیدہ نہیں لے رہی سندھ حکومت نے سخت اقدام کرنے کا عندیہ دے دیا
باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت اقدام شروع کردیے ہیں. ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلہ نہ رکھنے، جمگھٹا لگانے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کےنتائج سامنے آنے لگے۔ سندھ میں بھی کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، ہوا ہے . شہریوں کی غیرسنجیدگی کے سبب صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار275 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار414 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.74 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار70 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار933 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا –