بالی وڈ کے صف اول کے اداکار امتیابھ بچن نے ایک بار پھر کورونا کو شکست دے دی ہے اور کام پر واپسی بھی کر لی ہے . 79 سالہ اداکار نو دن تنہائی میں گزارنے کے بعد کام پر واپس آگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کورونا سے صحتیابی کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ خود سوشل میڈیا پر شئیر کی . اس سے قبل قرنطینہ کے دوران امیتابھ نے اپنے مداحوں کے ساتھ کورونا میں تنہائی کے دوران اپنی مصروفیات کے حوالے سے آگہی دی اور بتایا کہ وہ اپنا ہر کام اس وقت خود کررہے ہیں یہاں تک کہ ای میل ز بھی خود کررہے ہیں کالز بھی ڈائریکٹ خود ہی لے رہے ہیں.امیتابھ بچن کے مداح ان کی صحتیابی کی خبر پر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ امیتابھ آج کل ریئلٹی ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 14 ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں.
2010 میں،انہوں نے KBC کے چوتھے سیزن کی میزبانی کی۔ پانچواں سیزن 15 اگست 2011 کو شروع ہوا اور 17 نومبر 2011 کو ختم ہوا۔ امیتابھ بچن اپنی فلم براہسٹرا اور شیوا کی ریلیز کے منتظر ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی ہیں، عالیہ اور رنبیر کی ایکساتھ یہ پہلی فلم ہے شائقین اس فلم کی ریلیز کے خاصے منتظر ہیں..اس کے علاوہ امیتابھ بچن سورج برجاتیہ اور ایکتا کپور کی فلموں میں بھی کام کررہے ہیں. امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ان سے ٹویٹس کے زریعے مسلسل رابطہ رکھتے ہیں.