کورونا کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت نہ کرنے والے طلبا کیلئے بڑا اعلان

0
42

چیرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ طلبا جو آج انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شرکت نہیں کرسکے، وہ 07 اگست کو فزکس کا پیپر دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوویڈ ویرینٹ کی خطرناک لہر جاری ہے، سندھ میں متعدد امیدوار کورونا پازیٹو ہونے کے باعث آج سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت نہ کر سکے۔

آج امتحانات میں فزکس کے پرچے شرکت نہ کرنے امیدواروں کی آواز بن گیا، سوال پر چیرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ بچوں کا تعلیمی سال ضیایع نہیں ہونے دیں گے ، آج جو بچے کورونا پازیٹو ہیں آئندہ ہفتے تک نیگیٹو ہو جائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ سات ا گست سے سال اول کے امتحانات کا مرجلہ شروع ہوگا، جس میں ایسے طلبا پیپر دے سکیں گے.

والدین اور بچے پریشان نہ ہوں ، اعلی حکام کو بھی اس صورت حال سے آگاہ کیا جاِئے گا۔

چیرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ ابھی بارہویں جماعت کے امتحانات ہورہے ہیں ، گیارہویں جماعت اور امپروول کے طلبا کا امتحان 6 اگست سے شروع ہوگا.

امپروول کے طلبا کے تمام مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، حکومت سندھ نے بہتر سہولیات دی ہیں، اس پر ان کا مشکور ہوں۔

خیال رہے سندھ بھر میں آج سے انٹر میڈیٹ کےامتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، آج سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ تھا ، صبح کی شفٹ میں سائنس جبکہ شام کی شفٹ میں کامرس کے امتحانات لئے جائیں گے۔

کورونا جیسی عالمی وبا سے بچنا بہت ضروری ہے ، تمام امتحانی مراکز میں ماسک، سینیٹائزرز اور تھرمامیٹر فراہم کئے گئے جبکہ تمام طلبا کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

Leave a reply