کرونا وائرس نے انسانوں میں ہمدردیاں پیدا کردیں، ملتان کے تھانیدار کے انوکھے واقعہ نے خوش کردیا
ملتان :کرونا وائرس نے انسانوں میں ہمدردیاں پیدا کردیں، ملتان کے تھانیدار کے انوکھے واقعہ نے خوش کردیا ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھرکی طرح پاکستان میں کرونا وائرس اپنے ساتھ بہت کچھ لے کرآیا ہے، کہیں یہ وائرس غموں اوردکھوں کا پیغام لے کرآیا ہے تو کہیںیہ ہمدردی اورخیرخواہی کا سامان لے کر آیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق جب سے کرونا پاکستان میں داخل ہوا ہے پاکستانی قوم میں جس طرح ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اوربھائی چارہ پیدا ہوا ہے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ، مگربعض اوقات ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ وہ دنیا کے لیے ایک نصیحت بن جاتے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق ملتان میں ایک تھانیدار اپنی جیب سے غریب اورمحتاج لوگوں کو جمع کرکے ان میں پیسے تقسیم کرتا ہے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں پریشان نہ ہوں اوران پیسوں سے وہ اپنی ضروریات پوری کرلیں ،
تھانیدار کے اس عمل کو سوشل میڈیا پراس قدر سراہا جارہا ہےکہ ہر طرف سے دعائیں اورنیک خواہشات کے پیغام بن کرشیئر ہورہے ہیں ، لوگوں کا کہنا ہےکہ ہرکسی کودوسروں کےلیے ایسے ہی جزبات رکھنے چاہیں