کرونا میں‌ بدستور کمی ،ملک بھر میں‌ 24 گھنٹوں کے دوران 330 نئے کیسز رپورٹ

0
42

پاکستان میں کرونا میں‌ بدستور کمی ، 24 گھنٹوں کے دوران 330 نئے کیسز رپورٹ

باغی ٹی وی : کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 350 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 306، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 807، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 663، بلوچستان میں 13 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 41، اسلام آباد میں 15 ہزار 762 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 333 کیسز رپورٹ ہوئے

Leave a reply