کرونا کی وجہ سے یورپی یونین کا شیرازہ بکھر سکتا ہے، اطالوی وزیر اعظم

0
35

کرونا نے یورپی یونین کے اتحاد کو بھی خطرے میں‌ ڈال دیا

باغی ٹی وی :اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں "سنگین غلطیاں نہ کرے” ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

ایک مقامی اخبار’ ایل سول 24′ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مسٹر کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کرونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔کونٹے نے کہا کہ جمعرات کو یوروپی کونسل کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ہم ایک ایسے بحران میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شامل ہے اور شدید معاشی جمود کا شکار بھی ہے۔

واضح‌رہےکہ ذرائع کےمطابق اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 29945 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 6 لاکھ 45 ہزار118 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 39 ہزار 545 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919 افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10ہزار 23 اموات ہوچکی ہیں۔

Leave a reply