باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، 24 گھنتوں میں 47 ہلاکتیں جبکہ 882 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 17699 ہو گئی ہے جبکہ 408 اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7971 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 82 ہزار 131 کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کرونا کے 4315 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 13384مریض تاحال زیر علاج ہیں۔

کرونا مریضوں کے حوالہ سے سندھ ایک بار پھر آگے نکل گیا، سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں پر 6675 مریض ہیں۔
پنجاب میں مریضوں کی تعداد 6340 ، بلوچستان میں 1136، خیبر پختونخوا میں 2799، اسلام آباد میں 343، آزاد کشمیر میں 66اور گلگت بلتستان میں 340مریض ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس سے 161 ہلاکتیں سندھ میں 118 ،پنجاب میں 106 ،اسلام آباد میں 4 ، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹز کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 26.28 فیصد کیسز لاہور میں ہیں، کراچی میں 13.99 فیصد اور پشاور میں 7.27 فیصد مریض ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 622نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کراچی میں کورونا کے 446 نئے مریض سامنے آئے ہیں،ہم نے 3384 نئے ٹیسٹ کئے تھے، اس وقت تک 57761 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہے ، آج 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار کر زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں کل کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 118 ہے،118 انتقال کرنے والے کل مریضون کا 1.76 فیصد ہے، کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5262 ہے، 4044 گھروں میں زیرعلاج ہیں،733 آئیسولیشن مراکز جبکہ اسپتالوں میں 485 مریض زیرعلاج ہیں،45 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 28 تا 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں، ان سب کے ٹیسٹ کے نتیجہ میں 190 مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے، 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان سے ہے، شہر کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو درخواست کی ہے کہ خدارہ اپنا احتیاط کریں

Shares: