کرونا لاک ڈاؤن کے بعد چین میں کھل گئی فوڈ سٹریٹ، ملیں گے ہر قسم کے فرائی "کیڑے”

0
101

کرونا لاک ڈاؤن کے بعد چین میں کھل گئی فوڈ سٹریٹ، ملیں گے ہر قسم کے فرائی "کیڑے”
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس چین سے پھیلا اور پھر پوری دنیا میں ہی پھیلتا چلا گیا، کرونا وائرس سے ساری دنیا متاثر ہو چکی ہے لیکن چین جہاں سے کرونا پھیلا تھا اس نے وبا پر قابو پا لیا، چین میں کرونا لاک ڈاؤن کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں، دکانیں، بازار سب کھل رہے ہیں، ایسے میں چین میں ایک ایسی مارکیٹ بھی کھل گئی جس میں کیڑے فرائی دستیاب ہوں گے

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ مارکیٹ جو کھولی گئی ہے چین کی مشہور فوڈ اسٹریٹ ہے جو ناننگ میں واقع ہے، کرونا کے پھیلاؤ کے بعد 70 روز تک یہ مارکیٹ بند رہی ہے اور اب اس کو کھول دیا گیا ہے، اس مارکیٹ میں بچھو، سینٹی پیڈ اور دیگر جانور فرائی کر کے فروخت کئے جاتے ہیں۔ اس مارکیٹ میں رات کو روزانہ طرح طرح کے اسنیکس اور پکوان پیش کیے جاتے ہیں جن میں گرلڈ آکٹوپس، مسالہ دار کریفش، ابلی ہوئی پکوڑی اور چاول سے تیار کیک بھی شامل ہیں۔ لیکن اس مارکیٹ کی جو ڈِش سب سے زیادہ مشہور ہے، وہ ہے تلے ہوئے کیڑے۔ اس مارکیٹ میں اسٹالس مکڑیوں سے لے کر ریشم کے کیڑوں تک سبھی طرح کے پکے ہوئے کیڑوں سے سجے ہوتے ہیں۔

ژونگشان روڈ پر اس فوڈ اسٹریٹ کو جنوری کے آخر میں بند کیا گیا تھا یہ فوڈ اسٹریٹ شہر میں لوگوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے اور ہر روز شام کو 6 بجے سے لے کر علی الصبح تک کھلی رہتی ہے۔ اس مارکیٹ میں پہلے لوگوں کا رش زیادہ ہوتا تھا اب زیادہ سے زیادہ 3 ہزار لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ مارکیٹ میں دکانداروں کے لیے بھی قانون بنایا گیا ہے۔ انھیں باری باری سے اسٹال کھولنے کی اجازت ہے اور سماجی فاصلہ کے قانون پر بھی عمل کرنا ہے۔

اس مارکیٹ میں آنے سے قبل کرونا کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے جسے بخار کھانسی ہو اس کو مارکیٹ میں داخلے کی اجازت نہیں، ایک سرکاری ایپ کے ذریعے مارکیٹ میں آنے والوں کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، سب لوگوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے.چینی باشندوں کا کہنا ہے کہ کیڑوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ زیادہ مشہور ہے۔

کرونا وائرس انسان تک چمگادڑ سے نہیں بلکہ کس جانور سے پہنچا؟ نئی تحقیق آ گئی

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

چینی شہر وہان میں بھی ایک ویٹ مارکیٹ ہے جہاں کچھوے، گرگٹ، چوہے، چیتے کے بچے، چمگادڑ، پینگولن، لومڑی کے بچے، جنگلی بلی، مگرمچھ جیسے جانوروں کا گوشت فروخت ہوتا ہے۔ اسی مارکیٹ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

چین نے کرونا کو دی شکست، ووہان میں 76 روز بعد لاک ڈاؤن ختم

Leave a reply