اسلام آباد :اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض کہاں سے پکڑاگیا، خبرسن کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پاکستان ریل کے ذریعے اپنے علاقے میں جاتے ہوئے پکڑا گیا۔
ذرائع کےمطابق سیہون کا رہائشی مشتبہ مریض اسلام آباد کے اسپتال سے بغیراطلاع روانہ ہوگیاتھا جس کے بعد مشتبہ مریض کی موجودگی پر پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے عوام ایکسپریس رکوائی۔
مریض کی موجودگی پرعوام ایکسپریس کی تلاشی لی گئی تو مریض سندھ کے شہر نواب شاہ میں ٹرین میں موجود تھا جسے تاج کالونی پھاٹک پر اتار لیا گیا۔بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے خصوصی لباس پہنا کر مریض کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔