دنیا میں کرونا مریض کا پہلا انٹریو، کرونامتاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومت کیا کررہی ہے،اہم انکشاف کردیا
لاہور: کرونا وائرس سے متاثرسلمان کی مبشرلقمان سے اہم گفتگو،کرونا لاہورکے کس علاقے سے ہوا،حکومتی اقدامات کی قلعی بھی کھول دی ،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس کے پہلے مریض سلمان نے پاکستان کے معروف صحافی اورسنیئرتجزیہ نگارمشبرلقمان سے گفتگوکرکے کرونا کی دردبھری ساری کہانی سناکرسب کوحیران کردیا ،
باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے پہلے کرونا کے مریض سلمان نے آج معروف صحافی سے گفتگوکرکے اوراپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کی روداد سناتے ہوئے رونگٹے کھڑے کردیئے
معروف صحافی مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثرہ مریض سلمان نے انکشاف کیا کہ اس کو کرونا کسی دوسرے ملک سے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک کےبڑےشہرکے بڑے علاقے ڈیفنس سے ہوا ہے،
سلمان نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسے پاکستان سے انگلینڈ جاتے وقت ہی یہ علامات محسوس ہونے لگی تھیں ، سلمان کے مطابق وہ یکم مارچ کو جب وہ یوکے کے لیے روانہ ہوا تو مجھے فلو اوربخار کی شکایت تھی
سلمان نے مبشرلقمان کو بتایا کہ مجھے جب وہ واپس پاکستان پہنچے تو10 مارچ کو لاہورایئرپورٹ پر ماہرین سے درخواست کی کہ مجھے تکلیف محسوس ہورہی ہے ، اس دوران کرونا چیک کرنے والے آلے کے ساتھ مجھے چیک کیا اورمجھے بتایا گیا کہ آپ کوکرونا نہیں ہے، آپ بالکل ٹھیک ہیں
سلمان نے معروف صحافی مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چونکہ میں نے برطانیہ میں بھی ٹیسٹ سیمپل دیئے ہوئے تھے تواس ٹیسٹ سیمپل میں کرونا کے وائرس کی تشخیص کی تو مجھے حکومت کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عاصم الطاف کی طرف سے فون کال موصول ہوئی کہ آپ کو کرونا وائرس کی شکایت ہے آپ کی رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی ہے، ہم آپ کے پاس آرہے ہیں
سلمان نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ ایڈیشنل سیکرٹری صاحب اپنے ساتھ پولیس کی 3-4 گاڑیاں لے آئے تھے ، بڑا ہی عجیب منظرتھا ایسے محسوس ہورہا تھا کہ شاید میںمجرم ہوں ،
سلمان کہتے ہیںکہ میںنے ڈاکٹرعاصم سے کہا کہ مجھے میوہسپتال نہ لیکرجائیں وہاں کی حالت اچھی نہیں ہے ، مجھے سروس ہسپتال لے جائیںلیکن وہ مجھے پھرمیوہسپتال لے گئے ، اورپھرجو حالت میں نے میو ہسپتال دیکھی وہ بڑی خراب ہے، صفائی کا کوئی انتظآم نہیں ، پہلے دن ایڈمٹ ہوا تو 24 گھنٹے بعد میرا بخارچیک کیا گیا ،
پینے کے لیے صاف پانی پانی ، گورنمنٹ کے ہسپتال میں پینے کے لیے پانی بھی پیسوںسے لینا پڑتا ہے ، بیڈشیٹ کی حالت بہت خراب ہے ، وارڈ میں کسی جگہ خون پڑا ہے توکہیں اوربھی بہت سی غلاظتیںہیں،
سلمان نے انکشاف کیا کہ واشروم میں جانے کودل نہیں کرتا بہت گندی حالت ہے ، وہ ناقابل بیان بھی ہے اورتکلیف دہ بھی ، سلمان نے کہا کہ اسے ڈر ہے کہ کہیںوہ ہسپتال میں آکرمزید بیمار نہ ہوجائیں
سلمان نے معروف صحافی مبشرلقمان کے سوال پرجواب دیا کہ اس کے گھروالے بھی الحمد للہ سب خیریت سے ہیں، اس موقع پر مبشرلقمان نے سلمان کے لیے دعائے صحت اورنیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ بہت جلد صحت عطا فرمائے
معروف صحافی مبشرلقمان نے اس موقع جہاں سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا وہاں حکومت پنجاب کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا اورکہا کہ اللہ کرے ہمارے ہسپتالوں کی صورت حال بھی بہتر ہو