سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرونا وائرس کے شدید متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کے لیئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ کرونا وائرس سے متاثر افراد کو ہائڈروکسی کلوروکوئن / کلوروکوئین دینے سے روک دیا گیا۔ آکسیجن، اینٹیکوگولیشن، ٹوکسیلیزوماب ٹرائیل ڈرگ کرونا سے متاثر افراد کو دینے کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کر دیں۔ کرونا وائرس سے متاثر افراد کو سٹیرائڈ، اینٹی بائیوٹکس کی خاص مقدار میں دی جا سکے گی۔ پاکستان میں دستیاب اینٹی وائرس کا کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے کوئی خاص کردار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس وائرس نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ جس کو روکنے کے لیے کئی ممالک میں اس کی دوا یا ویکسین بنانے پر تجربات جاری ہیں۔ لیکن تاحال تباہی مچانے والے اس وائرس کی کوئی رجسٹرڈ ویکسین نہ بن سکی۔

Shares: