لاہور:کورونا کے مریضوں کی سیلری کاٹنے کا اعلان۔میڈیاورکرزدہری آزمائش میں مبتلا ،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں میڈیا ورکردہری آزمائش میں مبتلا ہیں ایک طرف کرونا ہے تو دوسری طرف میڈیا مالکان نے کرونا سے متاثرہ مریضوں کی ہمت بندھانے اورسہارا بننے کی بجائے ان کے لیے مصائب کے پہاڑ بن کرگررہے ہیں،
ذرائع کےمطابق لاہور کے میڈیا ہاؤس سٹی نیوز نیٹ ورک میں کورونا میں مبتلا مریضوں کو جنہیں ادارے نے فوری رخصت پر بھیج دیا تھا ، ان تمام کی تنخواہیں کاٹنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔کورونا کے خوف سے دفتری حدود میں اتنی سختی ہے کہ کسی کا ماسک چہرے سے ہٹاہوا پایا گیا تو اس پر بھی جرمانہ عائد کیاگیا۔۔ جن کے ماسک چہرے سے نیچے لٹکے ہوئے تھے وہ بھی جرمانوں کا شکار بنے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جن لوگوں کو چھٹیاں دی گئی تھیں وہ بغیر تنخواہ چھٹیاں منظور کی گئی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ دو،تین روز قبل کے ایف سی کی جانب سےمیڈیا ہاؤس میں لنچ باکس دیئے گئے جو صرف منظور نظر افراد کو تقسیم کئے گئے۔۔لنچ باکس کی تقسیم کے وقت کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی گئی۔۔لنچ باکس کچن کے بجائے ایڈمن کے کمرے سے دیئے گئے جہاں لائن بھی نہیں لگائی گئی بلکہ عملے کا اتنا رش تھا کہ ایک دوسرے پر گررہے تھے۔۔
ذرائع کے مطابق عملے کو ڈیوٹی کے وقت باہرجانے کی اجازت نہیں بلکہ انہیں آفس کے گیٹ تک بھی جانے کی اجازت نہیں۔۔بلڈنگ کے برآمدے کے پاس جہاں ڈس انفیکشن یونٹ لگایاگیا ہے اس سے آگے سرخ لائن کھینچ کر بینر آویزاں کردیاگیاہے کہ لاک ڈاون اور کورونا کی وبا تک دوران ڈیوٹی اس سرخ لائن کراس کرنے پر پانچ روپے جرمانہ ہوگا۔ ۔ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دفتر کی حدود میں مسجد بھی ختم کردی گئی ہے۔