کرونا پھر سر اٹھانے لگا، امریکا میں ایک ہی روز میں ریکارڈ 50 ہزار کیسز سامنے آ گئے

0
37

دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 50 ہو گئی، امریکا میں ایک ہی روز میں ریکارڈ 50 ہزار کیسز سامنے آ گئے۔

باغی ٹی وی امریکا میں پہلی مرتبہ 50 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے جن میں سے 10 ہزار ریاست کیلی فورنیا کے مریض شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیر صحت لاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے پر مستعفیٰ ہو گئے، وزیر اعطم جیسنڈا آرڈن نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

پوری دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برازیل میں مزید ایک ہزار 57 امریکا 676 اور میکسیکو میں 741 اموات ہوئیں، بھارت میں مزید 438 اور ایران میں 141 افراد جان سے گئے۔
برازیل امریکہ کے بعد 14 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 542 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 60 ہزار 1 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے مزید 154 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی۔

بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 506 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیںبرطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Leave a reply