کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کتنی عمر کے افراد بن سکیں گے ممبر؟ نوجوان تیار رہیں، وزیراعظم

0
56

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کتنی عمر کے افراد بن سکیں گے ممبر؟ نوجوان تیار رہیں، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے فوڈ سپلائی بحال رکھی ، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں۔ پاکستان کو افرا تفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں، امید ہیے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس پر کام شروع کر دیا،

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا اور 10 اپریل تک رجسٹریشن جاری رہے گی.عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔ ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہو سکیں گے

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.

ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے لئے ڈیجیٹل فارم تیار، 31 مارچ کو سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کردیا جائے گا،ڈیجیٹل فارم میں نام ،پتہ عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہوں گی، ککورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی ،

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ہم وبا کے تدارک کیلئے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنا رہے ہیں۔ ان نوجوانوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔ 31 مارچ سے رجسٹریشن شروع ہوگی

واضح‌ رہے کہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے جب پچھلے ہفتے وزیرا عظم سے ملاقات کی تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ رضا کاروں کی سوشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ لاک ڈاؤن میں جب مشکل وقت آئے گا تب لوگوں تک ہر سطح پر بنیادی ضروریات کی چیزیں پہنچ کر عام متاثرہ لوگوں کو سامان خورو نوش مہیا کر سکیں. حکومتی مشینری ہر یوسی لیول اور گلی محلے کی سطح پر ہر آدمی تک نہیں‌پہنچ سکتی .مبشر لقمان کی یہ کارآمد تجویز قریبا سب ٹی وی چینلز میں دکھائی گئی تھی .

Leave a reply