وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے عملے کو کورونا وائرس رسک الاؤنس دینے کا فیصلہ ،اس حوالے سے وزارت صحت نے خط بھی لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : وزراتِ صحت نے وفاقی اسپتالوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا رسک الاؤنس دیا جائے گا وزارتِ صحت کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ کلینیکل، نان کلینیکل اسٹاف کو الگ الگ ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔
خط میں وزارتِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتال اپنے ملازمین کی فہرستیں 15 جولائی تک وزارتِ صحت کو جمع کروا دیں 15 جولائی کے بعد بھیجے جانے والے ناموں کو کورونا رسک الاؤنس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد میں کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے کے معاملے پروفاقی اسپتال کے عملے نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے اس حوالے سے این سی او سی کے سرابرای اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔