کرونا سے بچاو کے لیے نئے 5 سلوگن تیار،کون کونسے؟ حکومت نے عدالت کو کیا آگاہ

0
53

کرونا سے بچاو کے لیے نئے 5 سلوگن تیار،کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، سلوگن ختم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کے سلوگن کو غیر آئینی اور غیر شرعی قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی ۔وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے کرونا کا نیا سلوگن متعارف کروانے کے لیے مہلت طلب کی ،وکیل اسد باجوہ نے کہا کہ وفاقی کایینہ نے معاملہ کا جائزہ لیا ہے وفاقی حکومت نے کرونا سے بچاو کے لیے نئے 5 سلوگن پی ٹی وی کو بھجوا دیے ہیں نیے سلوگن کو متعارف کروانے کے لیے مہلت دی جائے ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے شہری سلیمان کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے کہا کہ کرونا وائرس ہے جو اللہ کی طرف سے آیا ہے ۔اس افت سے بچنے کے لیے توبہ ہی واحد حل ہے ۔حکومت پاکستان نے کروانا سے بچنے کے لیے اسکے ساتھ لڑنے پر زوا دیا ہے ۔خدا تعالٰی سے معافی مانگنے کی بجائے اس نعرے پر زور دیا جا رہا ہے عدالت کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا کے سلوگن کو غیر شرعی قرار دے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ دنیا میں صرف دو ریاستیں ہیں ایک اسرائیل اور ایک پاکستان جو مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں، اللہ کی حکمرانی کے بعد پارلیمنٹ کی کی بالادستی محدود ہو جاتی ہے، کرونا سے لڑنا نہیں ڈرنا ہے کے لفظ کے استعمال سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لی ہے؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے پتہ کرنا پڑے گا کہ کس محکمے نے اس لفظ کا استعمال کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے وزیراعظم نے یہ لفظ استعمال کیا ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ایسے الفاظ کے استعمال کی کوئی منظوری نہیں ہوئی،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لگتا ہے آپ پارلمینٹ کو مان ہی نہیں رہے،وزیر اعظم کس حیثیت میں یہ لفظ استعمال کر رہے ہیں جب یہ پارلمینٹ یہ منظور ہی نہیں ہوا،کچھ لوگوں کے جملے الفاظ کلمات حکومت پاکستان کے نظریے کو ظاہر کرتے ہیں،

Leave a reply