کرونا سے بچاؤ کے لئے سرکاری دفاتر میں ماسک، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بغیر ماسک کے کسی کوبھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا۔ سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماسک پہننے اور بار بار ہاتھ دھونے کی عادت کورونا سے محفوظ رکھے گی۔ کوروناکا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔ ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کاد رجہ اختیار کرچکی ہے۔ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ماسک کے بغیر سرکاری دفاترمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔ سندھ حکومت نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر 3000 جرمانہ عائد ہو گا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں‌ پر جرمانے عائد کئے جائیں‌گے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کاروائی کے مجاز ہوں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے

خبردار،شہری ہو جائیں ہوشیار، اگر مفت ماسک کی تلاش میں ہیں تو آپکے ساتھ ہو سکتا ہے یہ گھناؤنا کام

Leave a reply